مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے۔ اس ہوٹل میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہوٹل سے زیادہ تر مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ہوٹل میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہوٹل کی 14ویں منزل پر واقع کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی ۔اس ہوٹل میں پاکستان ،عراق ،مصر اور شام سے آئے ہوئے عمرہ زائرین موجود تھے ۔ واضح رہے کہ 2014میں بھی مدینہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی جس کی زد میں آکر 15 زائرین جاں بحق جبکہ 130زخمی ہوئے تھے ۔
سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آگ لگ گئی ہے۔ اس ہوٹل میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے عمرہ زائرین بھی رہائش پذیر ہیں۔
News ID 1880505
آپ کا تبصرہ